دہشت گردی کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں :ریحان نسیم

دہشت گردی کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں :ریحان نسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ۔۔۔

 وہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ہمہ جہت حکمت عملی وضع کرے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں اور اس کی سختی سے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں ایک جان کی بلاوجہ ہلاکت بلاشبہ پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 26بے گناہ اور معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے قابل معافی نہیں اور اِس گھناؤنے جرم کی منصوبہ بندی اور اس کیلئے سہولت کاری میں ملوث تمام افراد سنگین جرم کے مرتکب ہیں اور اُن کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں