ڈی سی کا سموگ کا باعث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

ڈی سی کا سموگ کا باعث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے سموگ کا موجب بننے والے عناصر کا قلع قمع اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کو قانون کی سخت گرفت میں لانے کا حکم دیا ہے ۔

انہوں نے ضلع میں انسداد سموگ اقدامات پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکم دیا کہ رکشہ، بائیک، لوڈر، ٹرک اوردھواں چھوڑنے والی وہیکلز کو انجن کی مرمت تک بندرکھیں۔انہوں نے صنعتی یونٹس کی صبح،دوپہر اور خاص طور پر رات کے اوقات میں چیکنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ بوائلر میں ممنوعہ مواد جلاکر ماحول کو آلودہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری آرٹی اے سے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ناکے لگا کر گاڑیوں کو چیک کریں اور بغیر فٹنس وہیکلز سڑکوں پر نظر نہیں آنی چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں