ڈپٹی کمشنرجھنگ کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈرنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی کا تفصیلی دورہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیااورمریضوں سے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی حاضری،مریضوں کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی ، فارمیسی میں ادویات کی دستیابی و سٹاک کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں کی تیمارداری کی اور ادویات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیااور موقع پرڈاکٹرز کو طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کی ڈیوٹی کو ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اورکہا کہ لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی تعطل اور رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کے عمل کی موثر اور مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔