مسجد امت مسلمہ کے نشاط اور فکری رہنمائی کا مرکز :شبیر عثمانی
سمندری (نمائندہ دنیا )نئی تعمیر کردہ جامع مسجد اقصٰی گلبرگ سٹی کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاح کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، قاری سید احمد رضا شاہ رحیمی نے اجتماع سے خطاب کیا ۔۔۔
صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب مولانامحمد عامر اشرف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیاجبکہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مرکزی علماءکونسل پاکستان علامہ شبیر احمد عثمانی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد امت مسلمہ کے نشاط اور روحانی و فکری رہنمائی کا مرکز ہے ،باجماعت نمازیں مسلمانوں کے آپس کے تعلقات، میل جول اور حالات سے آگاہی کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں،مسلمانوں نے ہر دور میں مساجد کی تعمیر و ترقی اور انہیں آباد کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ مقررین نے مزید کہا کہ اللہ کی اطاعت حضور کی مبارک سنتوں کی روشنی میں اختیار کرنے پر رحمت خداوندی متوجہ ہوتی ہے ۔