شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جیب تراش کی درگت بنا دی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جیب تراش کو عوام نے دھو ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 76 ر۔ب میں یوسف نامی شہری بازار جا رہا تھا کہ اس دوران ملزم علی نے بلیڈ سے جیب کاٹ کر 37 ہزار روپے نقدی چوری کرنے کی کوشش کی، تاہم ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کے بعد اہل علاقہ نے اس کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔