لائلپور میوزیم میں تحریک پاکستان کے رکن اصغر مخدومی کیلئے دعائے مغفرت
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)لائلپور میوزیم فیصل آباد میں تحریک پاکستان کے سرگرم رکن اصغر مخدومی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔
ڈائریکٹر میوزیم عمران رضا سمیت دیگر سٹاف ممبران نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔تحریک پاکستان کے سرگرم رکن فیصل آباد کے رہائشی91 سالہ اصغر مخدومی گزشتہ روزخالق حقیقی سے جا ملے ۔اصغر مخدومی تحریک پاکستان کی چلتی پھرتی داستان تھے جو اب خود تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں لیکن لائل پور میوزیم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔میوزیم میں موجود مخدومی کارنر ان کی پاکستان کیلئے دی گئی قربانیوں کا گواہ ہے جو آنے والی نسلوں کو ان کی عظمت و ہمت کی داستان سناتا رہے گا۔