جڑانوالہ :ڈاکٹر محمد اقبال صابر کا انتقال
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )گلی نمبر 3گیلانی محلہ جڑانوالہ کے رہائشی ڈاکٹر محمد اقبال صابر قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد اشرف بھٹی کے بڑے بھائی ، طاہر بھٹی کے تایا جان ، شاہد حسین بھٹی کے چچا جان ڈاکٹر محمد اقبال صابر قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازگاہ میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں ہر مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، مرحوم کو سوگواران کی موجودگی میں مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔