پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی بہتر نہ ہوسکی

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی بہتر نہ ہوسکی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی بہتر نہ ہوسکی ،تحصیلوں اور دیہی علاقوں میں پرائس کنٹرول کی کاروائیاں نہ ہونے کے باعث گرانفروشوں کو کھلی چھوٹ مل چکی ،شہری پریشان ہو کر رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق  شہری حدود میں آنے والے علاقوں میں تو پھر بھی کچھ نہ کچھ کاروائیاں کی جاتی ہیں لیکن تحصیلوں اور دیہی علاقوں میں کاروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے گرانفروش دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں ،اشیائے ضروریہ زیادہ قیمتوں پر فروخت ہورہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں