64کنال پر کاشت ہزاروں کلو تیار زہریلی سبزیاں تلف

64کنال پر کاشت ہزاروں کلو تیار زہریلی سبزیاں تلف

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)زہریلے پانی سے کاشت سبزیوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،64کنال پر کاشت ہزاروں کلو تیار زہریلی سبزیوں کو ہل چلا کر تلف کر دیاگیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق محمود گل کی زیرنگرانی ارشد ٹاؤن کے اطراف میں اگی پالک کی فصل تلف کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سیوریج کے پانی سے کاشت سبزیوں کو سبزی منڈی میں سپلائی کیا جانا تھا۔سیوریج کے پانی سے صرف غیر خوردنی فصلیں ہی اگائی جاسکتی ہیں ،زہریلے پانی سے اگی سبزیاں بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں