ہسپتال کے سامنے سے ستھرا پنجاب مہم کے ڈمپنگ کنٹینر چوری
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم چور نے ایف آئی سی ہسپتال کے سامنے سے ستھرا پنجاب مہم کے ڈمپنگ کنٹینر پر ہی ہاتھ صاف کردیئے ۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ایف آئی سی ہسپتال کے سامنے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ستھرا پنجاب مہم کے تحت عارضی طور پر کچرا جمع کرنے کے لیے چھوٹا کنٹینر رکھا گیا تھا جو گزشتہ شب نامعلوم چور اٹھا کر لے گئے ۔ سپروائزر ماجد کے مطابق چوری ہونے والے کنٹینر کی مالیت تقریبا 30 ہزار روپے تھی جبکہ اس سے قبل بھی مدینہ ٹاؤن میں کنٹینر چوری ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کی نشاندہی نہیں کی گئی۔