ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ

ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ کیا۔

وہ سول ویٹرنری ہسپتال217 رب،220 رب،سول ویٹرنری ہسپتال66 ج ب،74 ج ب،275 ج ب پینسرہ گئے اورآؤٹ ڈو ریکارڈ،ویکسینیشن ریکارڈ،عملے کی حاضری، صفائی کا نظام، کسان لائیو سٹاک بیٹھک ریکارڈ، ہائی سکول فوکس پروگرام ریکارڈ، ادویات کی تاریخ تنسیخ کوچیک کیا۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیم کے حوالے سے مویشی پال حضرات کی آگاہی اور رہنمائی کے لئے ان ہسپتالوں میں قائم کئے گئے سہولت ڈیسکس پر آئے مویشی پال حضرات سے سہولیات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا، جس پر مویشی پال حضرات نے اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں