نومبر میں 25چور وڈکیت گینگز کے60کارندے گرفتار

نومبر میں 25چور وڈکیت گینگز کے60کارندے گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی ہدایت پرگزشتہ ماہ ضلع بھر میں ڈکیتی و چوری کے ملزمان کیخلاف بھر پورایکشن لیتے ہوئے 25گینگز کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔۔۔

جس میں 60ملزمان کو گرفتار کر کے 1کروڈ 82لاکھ 32ہزار روپے کی ریکوری کی گئی جن میں 123عدد موٹر سائیکل ، 19عدد مویشی، 14عدد موبائل فون، 42عدد پسٹل 30بور ، 2عدد بندوق قبضہ پولیس میں لیے کر 27مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔گزشتہ ماہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کرتے ہوے 526مجرمان اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ جن میں110 اے کیٹگری کے خطر ناک جرائم میں ملوث اشتہاری بھی شامل ہیں جبکہ عدالتی مفروران477کو بھی گرفتار کیا گیا۔گزشتہ ماہ کے دوران پولیس نے متذکرہ بالا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر کامیاب ریڈ کئے اور بھاری مقدار میں منشیات اوراسلحہ برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لیا۔ مختلف تھانوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ میں456مقدمات کا اندراج کر کے ان ملزمان سے منشیات برآمد کی گئی ۔ملزمان سے 225.335کلو گرام چرس،5.560کلو گرام ہیروئن،2.820کلو گرام آئس ،25.700کلو گرام بھکی ،660لیٹر لہن اور 6018 لیٹر شراب برآمد کر کے قبضہ میں لی گئی ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں