سمندری :شہر کا بڑا پارک صفائی ،سیرو تفریح کی سہولیات سے محروم

سمندری :شہر کا بڑا پارک صفائی ،سیرو تفریح کی سہولیات سے محروم

سمندری(نمائندہ دنیا )ستھراپنجاب کے تحت صفائی کے نئے نظام میں بھی سمندری شہر کا سب سے بڑا شہباز شریف پارک صفائی اور سیر و تفریح کی سہولیات سے محروم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سمندری کے شہباز شریف پارک میں صفائی نام کی کوئی چیز نہیں ، گراسی پلاٹوں کو پانی سیراب کرنے والے کھال گندگی، گھاس پھوس سے اَٹے پڑے ہیں اورپانی کی عدم دستیابی اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے گراسی پلاٹوں کا اکثریتی حصہ گھاس سے محروم ہو چکاہے اور وہاں مٹی اڑ رہی ہوتی ہے ، 20ایکڑ پر مشتمل پارک زبوں حالی کا شکار ہے ، ٹوٹے بینچ اورجھولے ،بند بیت الخلا سمیت دیگر مسائل پارک کی زبوں حالی کا پتہ دیتے ہیں جبکہ پارک میں خطیر رقم سے تیار کیا جانے والا سوئمنگ پول بھی عرصہ سے بند پڑا ہے ، شہریوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں