پی ٹی آئی پر پابندی لگانا احمقانہ اقدام ہوگا:شہباز گجر ایڈووکیٹ

 پی ٹی آئی پر پابندی لگانا احمقانہ اقدام ہوگا:شہباز گجر ایڈووکیٹ

جھنگ ،اٹھارہ ہزاری (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا )جمعیت علمائے اسلام(ف)کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔

 کے پی کے میں گورنر راج اور پی ٹی آئی پر بطور سیاسی جماعت پابندی لگانا حکمرانوں کا احمقانہ اقدام ہوگا، ماضی میں بھی سیاسی جماعتوں پر حکومتی سطح پر پابندی عائد کرنا غلط اقدام ثابت ہوا تھا اور اس کے کوئی مثبت نتائج برآمد نہیں ہوئے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی عوام کو ایک منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا حق دیا جائے ، سیاسی جماعتوں پر بندشیں اور سطحی قسم کے اقدامات سے ریاست کی نیک نامی نہیں ہو سکتی ، جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ حقیقی جمہوریت و آزادانہ انتخابات اور پر امن سیاسی جدو جہد کے تصور کو فروغ دیا ہے ، جے یو آئی ہر قسم کی پر تشدد سیاست اور کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں