پیرمحل:گندے پانی سے سبزیوں اور فصلوں کی کاشت جاری
پیرمحل (نمائندہ دنیا )فوڈ اتھارٹی حکام کی غفلت یا لاپرواہی ،پیرمحل اور گردونواح میں گندے پانی سے سبزیوں اور فصلوں کی سرعام کاشت جاری ،شہری کالا یرقان ،ہیپاٹائٹس ،معدہ ،جگر سمیت مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو گئے ۔۔۔
شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے پنجاب بھرمیں گندے پانی سے کاشت سبزیوں اورفصلوں کو تلف کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا مگر پیرمحل شہر اور اردگر د کے چکوک میں سرعام گندے پانی سے گوبھی ، پالک ، شلجم سمیت دیگر اقسام کی سبزیاں کاشت کی گئی ہیں جن کو کو اکھاڑکر اسی گندے پانی میں دھونے کے بعد علی الصبح سبزمنڈی میں ترسیل کیا جاتا ہے ،ان مضر صحت سبزیوں کو کھانے سے شہری کالا یرقان ہیپاٹائٹس معدہ جگر سمیت موذی امراض میں مبتلاہورہے ہیں، سماجی شخصیات نے ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرمحل اور گردونواح میں فی الفور گندے پانی سے کاشت سبزیوں کو تلف کروایاجائے اور شہریوں کو جراثیم ملی سبزیوں سے نجات دلائی جائے ۔