چنیوٹ پولیس کی کارروا ئی ، ڈکیت گینگز کے6کارندے گرفتار

چنیوٹ پولیس کی کارروا ئی ، ڈکیت گینگز کے6کارندے گرفتار

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، بین الاضلاعی ڈکیت گینگز کے 6 کارندے گرفتار، 23 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر چنیوٹ سب انسپکٹر حق نواز نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی دو ڈکیت گینگز کے 6 کارندے امتیاز، اشرف، شاہد، عاصم، شکیل اور واجد کو گرفتارکر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 23 لاکھ سے زائد مالیت کاسونا، موبائل فونز، سولر پلیٹس، پمپ، نقدی ، ناجائز اسلحہ ودیگر مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ اس حوالے سے ڈی پی او عبداﷲ احمد کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہیومن ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں