ٹو بہ :حکام کی لاپرواہی،قیمتی3روڈ رولر سکریپ میں تبدیل

ٹو بہ :حکام کی لاپرواہی،قیمتی3روڈ رولر سکریپ میں تبدیل

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع کونسل حکام کی لاپرواہی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے 3روڈ رولرز سکریپ میں تبدیل ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق چند سال قبل چیئر مین ضلع کونسل نے سڑکوں کی تعمیر کیلئے لاکھوں روپے کی خطیرر قم سے 3روڈ رولرز خریدے تھے جو ضلع بھر میں سڑکوں کے تعمیراتی منصوبوں میں استعمال کئے جاتے رہے ہیں تاہم بعد ازاں انتظامیہ نے سڑکوں کا تعمیراتی کام محکمہ ہائی وے کے سپرد کر دیا اور مذکورہ روڈرولرز محکمہ ہائی وے کے ٹھیکیداروں کو کرایہ کی بنیاد پر دینے شروع کر دیئے ، ضلع کونسل کا نظام معطل ہو نے پر ملازمین کو تحصیل کو نسلز اور لوکل گو ر نمنٹ دفاتر میں تعینات کر دیا گیا جبکہ مشینری لاوارث چھوڑ دی گئی ،حالانکہ اگر کرایہ داری والا سسٹم جاری رہتا تو نہ صرف یہ قیمتی اثاثہ محفوظ رہتا بلکہ لاکھوں روپے ریونیو بھی جمع ہو نا تھا ، حکام کی روایتی لاپرواہی کے نتیجہ میں ضلع کونسل کے احاطہ میں کھڑے لاکھوں روپے مالیت کے مذکورہ روڈ رولرز سکریپ میں تبدیل ہو کر رہ گئے ہیں ۔عوامی ھلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ معاملہ کی انکوائری کر کے غفلت اور لاپرواہی کے ذمہ داران حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں