تاندلیانوالہ:اسسٹنٹ کمشنر کی کھلی کچہری کا انعقاد

 تاندلیانوالہ:اسسٹنٹ کمشنر کی کھلی کچہری کا انعقاد

تاندلیانوالہ(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکاء سحر نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،میونسپل کمیٹی میں منعقدہ محکمہ ریونیو کی کھلی کچہری میں تحصیلدار راناعابد اقبال ،نائب تحصیلدار سہیل انور ۔۔۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈانوررشید،محمد عاصم انچارج لینڈ ریکارڈ ودیگر متعلقہ افسرو اہلکار موجود تھے ، کھلی کچہری میں مرد وخواتین سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اسسٹنٹ کمشنر نے سائلین کے مسائل سن کر فوری ازالے کے احکامات جاری کئے ۔اے سی ازکا سحر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر ماہ کی یکم اور2تاریخ کو ریونیو کچہری کا انعقاد کیا جاتاہے ،عوامی مسائل کے حل کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔ سائلین کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کا انعقاد خوش آئند ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں