ٹوبہ :پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس

ٹوبہ :پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں ڈی او انڈسٹریز نے کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ نومبر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کل 13 ہزار 500 سے زائد انسپکشنز کیں،خلاف ورزی پر مختلف دوکانداروں کو مجموعی طور پر 37 لاکھ 79 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائدکیا گیا ،جبکہ 112گرانفروشوں کو گرفتار،4 ایف آئی آر درج کروائی گئی، جبکہ 6 دکان کو سیل بھی کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کومزید بہتربنائیں اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، گراں فروشوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے ،تاکہ عوام الناس کو حقیقی معنوں میں ریلیف کی فراہمی کاعمل یقینی بنایا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ،افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں