جھنگ :فوڈ اتھارٹی کے نومبر میں 349 یونٹس کو 56 لاکھ جرمانہ
جھنگ،اٹھارہ ہزاری(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا) پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ نے ماہانہ رپورٹ نومبر 2024 جاری کردی ۔۔۔
جس کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر (آپریشنز)فیصل آباد ڈویژن طارق محمود گل اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزکی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے جھنگ میں 3300سے زائد یونٹس کو چیک کیا گیا ،1115 کو اصلاحاتی نوٹس جاری کئے گئے ۔349 یونٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 56 لاکھ 2 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی، ملاوٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے پر 6 ملزمان کیخلاف مقدمات درج جبکہ18 پروڈکشن یونٹس کو اصلاحات تک بند کردیا گیا۔ 1،580 دودھ بردار گاڑیوں کا 296،244 لٹر دودھ چیک کیا گیا جبکہ 79 گاڑیوں کو ناقص دودھ کی بنا پر 1 لاکھ 17 ہزار کے جرمانے عائد اور 6،245 لٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا ۔