کمالیہ :ملاوٹی فوڈ آئٹمز بیچنے پر کارروائیاں، 4یونٹ سیل

کمالیہ :ملاوٹی فوڈ آئٹمز بیچنے پر کارروائیاں، 4یونٹ سیل

کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر )کمالیہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی و غیر معیاری فوڈ آئٹمز بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں، 4یونٹ سیل، ایک کے خلاف مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عدنان حیدر کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے شہر میں قائم ڈیری یونٹس، سویٹس اینڈ بیکرز اور دیگر فوڈ بزنسز کو چیک کیا اور اس دوران قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر 4 یونٹس کو سیل جبکہ ایک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔متعدد یونٹس کو 84ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا جبکہ اس موقع پر برآمد مضر صحت اور ملاوٹی فوڈ آئٹمز کو تلف کر دیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ عدنان حیدر کا کہنا  ہے کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، تمام بیکری و ہوٹل مالکان حفظان صحت کے اصولوں کو یقینی بنائیں ،خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں