مکوآنہ :جامعہ سیدہ ام رومان للبنات میں تقریب تقسیم اسناد
مکوآنہ (نمائندہ دنیا )جامعہ سیدہ ام رومان للبنات چک229 رب میں سالانہ جلسہ چادر پوشی و تقسیم اسنادکا انعقادہواجس میں 50 کے قریب فارغ التحصیل طالبات کو شعبہ حفظ ترجمہ و تفسیر، درس نظامی عالمہ فاضلہ کورس، سلائی کڑھائی کورس میں اسناد سے نوازا گیا ۔
صوفی اعجاز قادری اور مفتی اظہر سعید رضوی کی زیر سرپرستی تقریب میں علاقہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی جبکہ صاحبزادہ حامد سرفراز قادری نے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ، ہدایت کے سر چشمے ، دین کی پنا ہ گا ہیں، اور اشاعت دین کا بہت بڑ ا ذریعہ ہیں، دینی مدارس میں تمام ترمصائب و مشکلات کے باوجود اسلام کے تحفظ اور اس کی بقاء میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔