جڑانوالہ :جامعہ رضویہ تعلیم القرآن میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جامعہ رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوالہ میں طلبا و طالبات کی تربیت اور فارغ التحصیل طلباء میں تقسیم اسناد کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جس کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک اہلسنت ڈاکٹر مفتی محمدیونس رضوی نے کی۔ تقریب میں امیر جماعت اہلسنت علامہ شہباز حسین چشتی، علامہ اظہر مصطفے ٰ، حافظ سعید رضوی اور دیگر مقررین نے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں پر توجہ رکھیں، بری صحبت اور میڈیا کا غلط استعمال طلبا و طالبات کی تباہی اور بربادی کا باعث بنتا ہے ، طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے والدین اور اساتذہ کا رابطہ ضروری ہے ۔ ڈاکٹر مفتی یونس رضوی نے کہا کہ انشاء اﷲیہاں سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات بہترین مسلمان اور ایک ذمہ دار پاکستانی شہری بنیں گے اور معاشرے کی خدمت کریں گے ۔ آخر میں طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں علامہ سید ہدایت رسول، خان ہارون، خالد پرویز، حافظ وقاص، قاری ارشد، میاں زاہد ، صابر رضوی، خواجہ عتیق، میاں رفیق ایڈووکیٹ، ڈاکٹر ابرار، محمد اسحاق، علامہ عثمان علی، محمد راشد، مولانا محمد آصف ، حافظ شبیر رضوی سمیت دیگر شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔