چنیوٹ:سکینڈری سکول سپیشل ایجوکیشن میں عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

 چنیوٹ:سکینڈری سکول سپیشل  ایجوکیشن میں عالمی دن کی مناسبت  سے تقریب کا انعقاد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )گورنمنٹ سکینڈری سکول سپیشل ایجوکیشن چنیوٹ کے انچارج پرنسپل رانا کاشف اقبال کی زیر صدارت خصوصی بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔۔۔

اس موقع پر بچوں کی مختلف انڈور سرگرمیاں کروائی گئی، بچوں کو سیمینار میں جمع کر کے دن کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا اس کے بعد بچوں کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خصوصی بچے کسی بھی میدان میں کسی سے کم نہیں ،بعدازاں خصوصی بچوں میں کیپس تقسیم کی گئی اور سپیشل ایجوکیشن پروگرام کے مونوگرام کے اسٹیکر لگائے گئے جس سے بچے لطف اندوز ہوئے ، پروگرام کے اگلے حصے میں ڈیزائننگ کا مقابلہ بھی کروایا گیا جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں