اے سی اقرا ناصر کا کمالیہ یونیورسٹی کا دورہ،وائس چانسلرسے ملاقات
کمالیہ(نمائندہ خصوصی )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کا کمالیہ یونیورسٹی کا دورہ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب سے آفس میں ملاقات کی اور انہیں ان کی حالیہ تقرری پرمبارکباد پیش کی ،ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے یونیورسٹی کے اقدامات اور سرگرمیوں کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا اور خطے میں تعلیم اور ترقی کے لیے ایک مضبوط شراکت داری کو فروغ دیے جانے پر غور کیا گیا۔