پنجاب سٹیز پروگرام:ڈسی سی جھنگ کی متعلقہ افسران سے میٹنگ
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈر نے پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے متعلقہ افسران سے میٹنگ کی۔
جس میں ڈسپوزل اسٹیشنز پر سولر سسٹم کی تنصیب و دیگر منصوبوں کو جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے متعلقہ افسران کو سکیموں کے باقاعدگی سے وزٹ کرنے اور سیوریج بحالی منصوبہ پر جلد کام کی تکمیل کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے ۔اس موقع پر پنجاب سٹیز پروگرام کے اور میونسپل جھنگ کے افسران نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ضلع میں جاری سیوریج بحالی منصوبہ پرمقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائیگا۔ واضع رہے پنجاب سٹیز پروگرام (پی سی پی) کا مقصد پنجاب کے منتخب شہروں میں معاشی صلاحیت، گورننس، نظم و نسق اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے ۔