ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ

 ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چنیوٹ کا تفصیلی دورہ کیا اورڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک کی۔ایم ایس ڈاکٹر احمد خان و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ڈپٹی کمشنرنے ڈی ایچ کیو میں صفائی کا معیار دیکھااورایمرجنسی سمیت وارڈز میں زیرعلاج مریضوں سے ملاقات اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے فیڈبیک لیا۔انہوں نے میڈیکل ایمرجنسی سروسز کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی جبکہ دستیاب مشینری کو ہر قیمت پر فعال رکھنے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل نے ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ چیک کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی شکایت نہیں ملنی چاہیے ۔انہوں نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں نئے سرجیکل وارڈ کے جاری کام کا بھی جائزہ لیا اور تعمیراتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کودرکار وسائل کی فراہمی کے لئے بھی موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں