ضلع کچہری میں کام کے سلسلہ میں آیا شہری جیب تراشوں کا شکار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ضلع کچہری میں کام کے سلسلہ میں آیا شہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے میں قائم ضلع کچہری میں عبدالرحمان نامی شہری اپنے کام میں مصروف تھا کہ اس دوران رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے اسکی جیب سے نقدی اور موبائل فون نکال لیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔