زرعی یونیورسٹی ، نجی کمپنی میں تعاون کیلئے معاہدے پر دستخط
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور نجی کمپنی کے درمیان بائیو گیس ٹیکنالوجی اور نامیاتی کھاد کی تحقیق اور ترقی میں تعاون کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔
جس پرزرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں اور منیجنگ ڈائریکٹر پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ ہیروشی کاوامورا نے دستخط کئے ۔ جس کے مطابق دونوں ادارے باہمی تعاون پر مبنی تحقیق اور ترقی کے اقدامات پر کام کریں گے ، جن میں قابل تجدید توانائی خاص طور پر بائیو گیس پلانٹ اور نامیاتی کھاد، وسائل کے تبادلے ، معلومات کی منتقلی اور طالب علموں کی تربیت شامل ہیں تاکہ جدت اور تحقیق کو فروغ دیا جا سکے ۔