ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی زیر صدارت ریونیو ریکوریز بارے جائزہ اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کی زیر صدارت ریونیو ریکوریز بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر شاہ،اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدارز، نائب تحصیلدارز،لینڈ ریکارڈ افسران اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے دیہی مراکز مال کی کارکردگی،روزنامچوں، گرداوری، مینوئل موضعات جات کی ڈیجیٹلائزیشن،ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی، میوٹیشن اور کھیوٹ کے مسائل بارے بریفنگ لی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری کی پیشرفت کا جائزہ لیا، آبیانہ زرعی انکم ٹیکس ، واٹر ریٹ کے نادہندگان کے خلاف مہم کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے تمام اہداف مکمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو افسران اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں، سرکاری بقایا جات کی ریکوری کے اہداف میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اہداف پر عملدرآمد کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔