ڈویژنل کمشنر کا دورہ چنیوٹ ،ڈی ایچ کیو ہسپتال بھی گئیں

ڈویژنل کمشنر کا دورہ چنیوٹ ،ڈی ایچ کیو ہسپتال بھی گئیں

فیصل آباد،چنیوٹ(سٹاف رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈویژنل کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے گزشتہ روز چینوٹ کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے حکومتی اقدامات اور عوامی بہبود پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے انہیں مختلف اقدامات بارے بریفنگ دی،جلاس میں دیہی مراکز مال کی کارکردگی،روزنامچوں، گرداوری، مینوئل موضعات جات کی ڈیجیٹلا ئزیشن،ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی، میوٹیشن اور کھیوٹ کے مسائل بارے آگاہی دی گئی۔وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چنیوٹ  بھی گئیں اور انہوں نے وہاں مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اورمختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت اور ان سے علاج معالجہ کی فراہمی بارے دریافت کیا۔ انہوں نے موقع پر مریضوں کے لواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات اور ادویات ملنے بارے استفسارکرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو زیر علاج بزرگ اور مریض بچوں کی صحت کا خصوصی خیال رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی تیز رفتار طبی سروسز کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے ۔انہوں نے طبی مشینری کو ہمہ وقت فعال رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ڈویژنل کمشنر نے دورہ چنیوٹ کے د وران زیر تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا معائنہ کیااورپراجیکٹ کی تعمیراتی پیشرفت پر بریفنگ لی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں