’’میری آنکھوں کے ذریعے ‘‘موضوع پر تصویری نمائش ختم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن اورنیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی،گورنمنٹ جی سی ویمن یونیورسٹی اور۔
زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے \'\'میری آنکھوں کے ذریعے \'\' Through My Eyesکے موضوع پر 2 روزہ تصویری نمائش اختتام پذیر ہوگئی، معروف آرٹسٹ خلیل چشتی نے نامور آرٹسٹ آر ایم نعیم کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا،سابق ڈائریکٹر آرٹس کونسل طارق جاوید،فریحہ غفار،سلیم انصاری اور زین منظورکی قیادت میں نمائش میں دانیہ خالد،ڈاکٹر ظفر جاوید،احسان علی،فیصل رحمن،فریحہ افتخار،فضہ شا ہد، غلام فاطمہ،اقراء اکرم،کنیز فاطمہ ،مریم رسول،مبرہ رفیق،محمد جواد،نادیہ ظفر،ندا رمضان،نمرہ اسحاق،عمیرہ محمود،رابعہ،رافعہ اصغر،رابعہ قادری،سعدیہ محمود،ثاقب راؤ،شاہد ظہیر،سریا علی،تبسم لطیف ،طوبی نجم،وسیم عباس اور زین منظور نے اپنے تخلیقی فن پارے رکھے ۔مہمانوں نے تصاویری نمائش میں فیصل آباد کی معروف خواتین آرٹسٹوں کے فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔آر ایم نعیم و دیگر نے کہا کہ پاکستانی خواتین میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ،انہیں اعتماد فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔