گڑھ مہاراجہ:پٹرول پمپس کے کم پیمانوںکیخلاف کارروائیاں جاری
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال کا پٹرول پمپس کے کم پیمانوں اور غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
،متعدد کو بھاری جرمانے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال ڈاکٹر عائشہ خان نے تحصیل بھر میں پٹرول پمپس پر اچانک چھاپے مارے اور پیمانے چیک کئے اور اس دوران پیمانے کم ہونے پر پٹرول پمپ مالکان کو موقعہ پر بھاری جرمانے عائد کئے اور غیر قانونی آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پمپس کے پیمانے کم کر کے عوام کو لوٹنے والے عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔