کمالیہ :ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت جاری،شہری بے بس
کمالیہ (نمائندہ دنیا )کمالیہ شہر و گردونواح میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، ایل پی جی گیس کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔
جس کی وجہ سے شہری بے بس
ہو کر رہ گئے ۔علاوہ ازیں ایل پی جی گیس مہنگی ہونے کے ساتھ ہی ایندھن کے لیے خشک لکڑیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہو چکا،فی من قیمت 1000 روپے تک پہنچ گئی۔ ایل پی جی گیس دکاندار من مانی قیمت پر 330 سے 350روپے کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نوٹس کا مطالبہ کیا۔