کمالیہ :ہیلتھ کیئر کمیشن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ خصوصی ،سٹی رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر امتیاز علی اور ڈاکٹر حبیب احمد بٹر پر مشتمل پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو کے دورے کے دوران ڈائلیسز کی مشینری، آر او پلانٹ، ڈائلسز کے تمام تر مراحل کے ایس او پیز اور مریضوں کو ملنے والی سہولیات کا بغور جائزہ لیا ۔ اسکے علاوہ منیمم سروس ڈلیوری سٹینڈرڈز جس میں انفیکشن کنٹرول، سہولیات، سپیشلسٹ ڈاکٹر، سٹاف نرسز اور ٹیکنیکل سٹاف کے کوائف کا جائزہ لیا گیا۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عدیل عارف ودیگر عملہ نے ٹیم کو تفصیلی وزٹ کروایا۔ ٹیم نے مریضوں کو مہیا سہولیات بارے اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے مثبت تجاویز پیش کیں۔