سابقہ رنجش،شہری کو قابوکرکے بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو قابوکرکے بدترین تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازار کے علاقے میں غلام فرید نامی شہری کی جانب سے پولیس کوبتایا گیا کہ ملزمان نے اسے سابقہ رنجش کی بناء پر قابو کرلیااور ڈنڈوں سوٹوں سے بدترین تشددکا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں،پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔