ڈپٹی کمشنر جھنگ کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کاتفصیلی دورہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال میں ارٹیز کئیر سنٹر کے قیام کے حوالے سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت ہسپتال انتظامیہ،سینئر ڈاکٹرز اور دیگرمحکمہ صحت کے افسران بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ارٹیز کئیر سنٹر میں 200 بچوں کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ و بریفنگ لی جبکہ ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری سمیت فارمیسی میں ادویات کی دستیابی، مریضوں کا ریکارڈ، صفائی ستھرائی اورہسپتال کی مشینری کی ورکنگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیااورعلاج معالجہ کے سلسلہ میں آئے ہوئے مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے وارڈز میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی و دیگر سہولیات کے حوالے سے جائزہ لیا اور ڈاکٹرز و سٹاف کو پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر انہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کے عمل کی براہ راست موثر اور مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔تمام ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی و دیگر تمام سروسز پرگہری نظر ہے۔