پنجاب حکومت پسماندہ اضلاع کی ترقی پر توجہ دے :ہمایوں اختر

پنجاب حکومت پسماندہ اضلاع کی ترقی پر توجہ دے :ہمایوں اختر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے اپنے حلقہ این اے 97 میں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف دن گزارا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت صوبے کے پسماندہ اضلاع کی ترقی پر بھی توجہ دے ۔صوبے کے تمام اضلاع کے عوام بلا تفریق ترقی کے حقدار ہیں۔ حلقہ این اے 97 میں جو پسماندگی دیکھی ہے اس پر دل گرفتہ ہوں۔ مایوس ہونے کی بجائے یہاں کی عوام کی آوازبنیں گے اور دیرینہ مسائل کو حل کرائیں گے ۔ عوام کو انکی محرومیوں کے ذمہ داراوں سے سوال کرنا چاہیے ۔ ہماری کاوشوں سے مریدوالا انٹر چینج منظور ہوچکا ہے ۔ ہمایوں اختر کا مزید کہنا تھا کہ سیاست عوام کی خدمت اور دکھ درر میں شریک ہونے کا نام ہے ۔ میں حلقہ کی عوام کے چھوٹے اور بڑے مسئلے کے حل کیلئے آواز اٹھا رہا ہوں۔انہوں نے دورے کے دوران کسانوں ، سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں بھی کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں