شورکوٹ: جھنگ روڈ کی از سر نو تعمیرو مرمت کا افتتاح کر دیا گیا

 شورکوٹ: جھنگ روڈ کی از سر نو تعمیرو مرمت کا افتتاح کر دیا گیا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کی شکار جھنگ شورکوٹ روڈ کی ازسر نو تعمیر و مرمت کا افتتاح کر دیا گیا۔۔۔

حکومتی ایم پی اے مخدوم غضنفر عباس قریشی نے حویلی بہادر شاہ اڈہ سے افتتاح کیا، یہ سڑک علی آباد جھنگ سے اڈہ 25 پل ملتان روڈ تک تعمیر کروائی جائے گی، اس سلسلے میں یونین کونسل حویلی بہادر شاہ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے غضنفر عباس قریشی نے کہا کہ میرا حکومت اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنے کا مقصد عوام کے مسائل حل کروانا تھے ،جھنگ روڈ کے لیے 3 ارب 50 کروڑ روپے کا فنڈ دیا گیا جو ایک سال سے قبل ہی منصوبہ مکمل ہو جائے گا،سوشل میڈیا کو غلط استعمال کیا جا رہا ہے ،مخالفین تنقید ضرور کریں مگر اخلاق کے دائرہ کو نہ چھوڑیں اور تعمیری سیاست کو فروغ دیں ۔ اس موقع پر مخدوم عنصر عباس ،مخدوم شفقت عباس ،مخدوم عادل حسین ،مہر شفقت ،نواب قاسم ،سید عقیل حیدر شاہ ،سید غضنفر عباس ،مہر رضوان ،ملک زوار حسین ،فقیر ناصر ،مخدوم بلال ،سید آفتاب شاہ،مخدوم ظفر ،مخدوم اﷲدتہ ،نسیم اختر ،مخدوم عمر ، نور سلطان ،مخدوم ارسلان ، ارسلان فاروق ،سب انجینئر محمد علی ، مدثر حسین ،ساجد وڑائچ بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں