جڑانوالہ: 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، نقدی اور دیگر اشیاء برآمد

جڑانوالہ: 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، نقدی اور دیگر اشیاء برآمد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ایس پی ٹاؤن کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ستیانہ نے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی ڈکیت گینگ کو حراست میں لیکر موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹاؤن ضیاء الحق کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ستیانہ رانا زاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب و روز انتھک محنت سے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی ڈکیت گینگ کے ارکان وسیم اور عمران کو حراست میں لیکر موٹر سائیکل، نقدی، موبائل اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں ۔دونوں ڈاکو تھانہ ہذا کی حدود اور لنک روڈ پر وارداتیں کرتے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں