جڑانوالہ :پولیس نے 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

جڑانوالہ :پولیس نے 6 رکنی  ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پولیس تھانہ سٹی نے ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث مطلوب 6 رکنی ڈکیت گینگ کو حراست میں لیکر لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

، ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا عاصم نے اے ایس آئی شاہجہان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے شب و روز انتھک محنت کرکے ڈکیتی راہزنی کی معتدد وارداتوں میں ملوث مطلوب 6 رکنی ڈکیت گینگ آصف ساکن گجر ٹاؤن، ظفر اقبال،کاشف ساکن انوار آباد،ارشد اور عمار ساکن 280 گ ب کو گرفتار کر لیا اور دوران تفتیش  ملزمان سے لوٹا و چھینا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں