تجاوزات قائم کر نے والے 3 دکانداروں کیخلاف مقدمات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تجاوزات قائم کرتے ہوئے دکانیں لگانے والے تین افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تھانہ جھنگ بازارکے علاقے میں جھنگ بازار گول بازار میں تین افراد کی جانب سے تجاوزات قائم کرتے ہوئے مچھلی کے سٹالز لگارکھے تھے ۔ جس سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے ۔