انسداد پو لیو مہم ، 11 لاکھ18 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جا چکے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ضلع میں انسداد پولیو کی جاری مہم کے دوران چار روز میں 11 لاکھ18 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے ایوننگ اجلاس کے دوران بتائی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور کہا کہ اہداف کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو مہم کے اختتام تک مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔