سٹریٹ کرائم میں ملوث02رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث02رکنی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا،02ڈکیت گینگ سے ٹوٹل14مقدمات ٹریس آوٹ کر کے 04عدد موٹرسائیکل ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی ۔
سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ انسپکٹر ریاض الدین کی کاروائی۔ایس ایچ او معہ ملازمان سرکاری گاڑی پر علاقہ تھانہ میں نائٹ پٹرولنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران دو موٹر سائیکل سوار تیزی سے گزرنے لگے جن کو با امداد ہمراہیاں روک لیا چیک کرنے پر ناجائز اسلحہ ۔بغیر نمبر پلیٹ چھینی موٹر سائیکل،موبائل فون , نقدی رقم برآمد ہونے پر دونوں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے جن کے نام اکرم ولد محمد اسلم قوم ہرل اور عمران رشید ولد محمد رشید قوم ملاح سکنہ 73 گ ب جڑانوالہ معلوم ہوا۔دوران انٹرو گیشن ملزمان نے 14 وارداتوں کا انکشاف کیا اور 4 چھینے گے موٹر سائیکل ۔موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کروائی۔