سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی کا فیصل آباد کا دورہ

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی کا فیصل آباد کا دورہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیم کی تقسیم کا سلسلہ ڈویژن بھر میں جاری ہے ۔ سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب ثاقب علی عطیل نے ڈائریکٹوریٹ لائیو سٹاک فیصل آباد آفس کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ڈاکٹر محمد اشرف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر اور چاروں اضلاع کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ز نے سیکرٹری لائیو سٹاک اور ڈائریکٹر جنرل توسیع کاشاندار استقبال کیا۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیم بارے پراگریس سمیت پورے سال کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک،چاروں اضلاع کے ایڈیشنل ڈائریکٹر زاور تمام تحصیلوں کے ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیو سٹاک نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں