غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن ، دفاتر سر بمہر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جڑانوالہ روڈ اور نڑ والا روڈ پر پانچ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش ناکام بنا دی۔ اس آپریشن کے دوران بلامنظوری قائم کی جانے والی ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر کو سربمہر، تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور مشینری و دفتری سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا۔