ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دئیے جائیں :ڈی پی او عبادت نثار

 ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے  خصوصی سکواڈ تشکیل دئیے  جائیں :ڈی پی او عبادت نثار

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے کہا ہے کہ کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے مواقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

جبکہ سرکل پولیس افسر کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں کی مشاورت سے شراب نوشی جیسے فعل کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائیں ، پولیس افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوایئر نائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں