فلٹریشن پلانٹس فعال ،تجاوزات کا خاتمہ یقینی بناے کی ہدایت

فلٹریشن پلانٹس فعال ،تجاوزات کا خاتمہ یقینی بناے کی ہدایت

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلے روڈز پر موٹر بائیکس کیلئے لین مختص کی جائے تاکہ ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری آئے ۔انہوں نے کہا کہ لائبریرز کی تزئین وبحالی کرائیں،فرنیچراور عمارات کو رنگ روغن کرایا جائے ۔فلٹریشن پلانٹس مکمل فعال ہونے چا ہئیں جبکہ سکولوں وکالجوں اور یونیورسٹیز کے سامنے زیبرا کراسنگ بنائے جائیں۔ آؤٹ سورس سکولوں کا وزٹ کرکے سہولیات چیک کریں تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔ڈرون سے پہلے اور بعد کی فوٹیج بھی بنائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں