پولیس نے 3 مبینہ ڈاکووّں کو حراست میں لے لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے 3 مبینہ ڈاکووّں کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے نور شاہ ولی کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ ڈاکووّں کو حراست میں لے لیا۔۔۔
جو مبینہ طورپر ڈکیتی کی نیت سے چھپے اپنے شکار کے انتظار میں تھے ، پولیس نے ملزمان کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے نقدی، اسلحہ، موبائل اور دیگر سامان برآمد کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیاہے ۔