سکیورٹی کا نا مناسب انتظام دکاندار کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے 126رب میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف دکانوں کو چیک کیا اس دوران سینٹری سٹور پر نہ تو سکیورٹی گارڈ موجود پایا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا انتظام موجود تھا، جس پرپولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے ۔